Tuesday, 1 August 2017

دنیا کا امیر ترین انسان اپنے اعزاز سے محروم ہو گیا



گزشتہ چار برس سے مسلسل دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو آن لائن مارکیٹنگ کمپنی ’’ایمازون‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس نے اس اعزاز سے محروم کیا۔ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 90.9 ارب ڈالر تک جا پہنچی
اس وقت بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 90.7 ارب ڈالر ہے۔ تین ماہ قبل ہی جیف بیزوس نے وارین بفٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا.۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بل گیٹس اپنی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی سرگرمیوں پر خرچ نہ کرتے تو جیف میزوس کبھی دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل نہ کر پاتے۔