Wednesday, 2 August 2017

حمزہ شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ ،مسلم لیگ ن نے فیصلہ کر لیا




لاہور(بگ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وزرات اعلیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعد پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ن میں مشاورتی عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں حمزہ شباز شریف کا نام ٹاپ آف دی لسٹ بتایا جاتا ہے جبکہ دیگر زیر غور ناموں میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور مجتبیٰ شجاع بھی شامل ہیں،لیکن مسلم لیگ ن کو وفاق کی طرح پنجاب میں بھی عبوری سیٹ قائم کرنا پڑے گا کیونکہ حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے ممبر نہیں ہیں اور ممبر بننے کیلئے انہیں بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینا پڑے گا جس کے بعد ہی وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکیں گے اور اس دوران عبوری وزیر اعظم کی طرح پنجاب میں بھی عبوری وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا ۔۔